بیجنگ(آئی این پی )رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں پاکستان کی چین کو طبی اور جراحی کے آلات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو ملک کے صحت کی دیکھ بھال کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے ایک مثبت رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (GACC) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، چین کو طبی اور جراحی کے آلات کی برآمدی مالیت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.189 فیصد اضافہ ہوا ہے۔