پی ٹی آئی سابق ایم پی اے مسعود ربیرہ 6 گارڈز سمیت گرفتار

 اوکاڑہ ( خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے مسعود شفقت ربیرہ کو 6 سکیورٹی گارڈزسمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق سابق ایم پی اے اپنے آٹھ مسلح سکیورٹی گارڈز کے ہمراہ اکبر روڈ نہر لوئر باری دو آب پر اسلحہ کی نمائش کرکے روڈ بلاک کئے ہوئے اور بیان بازی کر رہے تھے، ضلع بھر میں اسلحہ نمائش پر پابندی اور دفعہ 144 کا نفاذ ہے،انکے اس فعل سے عوام میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوئی،پولیس کی مدعیت میں تھانہ صدر اوکاڑہ میں مقدمہ نمبر 1975/25 درج کیا گیا۔پولیس نے 2 رائفل،2ٹرپل ٹو، کلاشنکوف، ایک رائفل جی تھری برآمد کر کے قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔