سابق اسرائیلی فوجی سربراہ حرزی ہلیوی کے فون سے ذاتی اور عسکری ڈیٹا لیک ہوگیا.
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سابق فوجی سربراہ حرزی ہلیوی کے فون سے تقریباً 19 ہزار فائلیں نکالی گئیں، جن میں ذاتی تصاویر، ویڈیوز اور مبینہ خفیہ ملاقاتوں کی معلومات شامل ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس دیگر اعلیٰ افسران اور اہلکاروں کی بھی ہزاروں تصاویر موجود ہیں۔ ابتدائی طور پر جاری کردہ ڈیٹا کی تصدیق کے مطابق وہ اصلی اور درست ہے۔یہ واقعہ اسرائیلی سیکیورٹی حلقوں میں تشویش کا باعث بنا ہے اور ہیکنگ کے ممکنہ اثرات پر تجزیہ شروع کر دیا گیا ہے۔