ریسکیو آپریشن کی خفیہ معلومات لیک کرنیوالا سامنے لاؤ یا جیل جاؤ: ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا کو دھمکی

ریسکیو آپریشن کی خفیہ معلومات لیک کرنیوالا سامنے لاؤ یا جیل جاؤ: ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف 15 لڑاکا طیارے کے لاپتہ پائلٹ کی ریسکیو آپریشن سے متعلق خفیہ معلومات کے میڈیا میں لیک ہونے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ خبر لیک ہونے سے قبل ایران کو پائلٹ کے لاپتہ ہونے کا علم نہیں تھا، مگر معلومات کے لیک ہونے کے بعد صورتِ حال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو گئی ہے۔  انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت ایسے شخص کو تلاش کرے گی جو خبر لیک کرتا ہے، اور متعلقہ میڈیا ادارے سے ذرائع کی شناخت مانگی جائے گی۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ خبر منظر عام پر آنے کے بعد، ایران نے پائلٹ کی گرفتاری پر بڑا انعام بھی اعلان کیا، جس سے امدادی کارروائی کو مشکل کا سامنا ہوا۔  یاد رہے کہ جمعہ کو، جنوبی مغربی ایران میں، امریکی ایف 15 ای اسٹرائیک ایگل طیارہ مار گرایا گیا تھا۔

اس کے عملے کے دونوں افراد نے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی تھی، جن میں سے ایک پائلٹ کو فوری طور پر بچا لیا گیا، جبکہ دوسرے کی تلاش جاری تھی۔نیویارک ٹائمز کے مطابق، امریکی اہلکاروں نے خفیہ کارروائی کے دوران، ایک امریکی اہلکار کو بازیاب کروایا، اور فضائی حملے بھی کیے تاکہ ایرانی عوام کو دور رکھا جا سکے۔  سی آئی اے نے بھی دھوکہ دہی پر مبنی معلومات پھیلائیں تاکہ ایرانی فورسز کو گمراہ کیا جا سکے، اور اس کارروائی میں چھپنے والی معلومات سے ایرانی فورسز کی گمراہ کن معلومات فراہم کی گئیں۔