لاہور کے تاجروں نے دکانیں جلد کھولنے اور 8 بجے بند کرنیکا فیصلہ مسترد کردیا

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بازار صبح کھل گئے، کوئٹہ میں تاجروں کا ملاجلا ردِعمل، نیا شیڈول جاری کرنیکا مطالبہ
لاہور،پشاور(آئی این پی ) لاہور کے تاجروں نے دکانیں جلد کھولنے اور  رات 8 بجے بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا۔لاہور کے تاجروں نے دکانیں جلد کھولنے اور رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا جس کے سبب شہر کی بڑی مارکیٹیں صبح کے اوقات میں بند ہیں۔ادھر پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بازار صبح کھل گئے جبکہ کوئٹہ میں تاجروں کا ملاجلا ردِعمل دیکھا  گیا ہے، کسی نے پالیسی پر عمل کرنے کو ترجیح دی تو کسی نے نیا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔یاد رہے گزشتہ روز پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بازار صبح 10 بجے کھولنے اور رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔