سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ رپورٹ کا جائزہ

لاہور (خصوصی رپورٹ ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس ہوا، سیکرٹری صحت عظمت محمود بھی موجود تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں بارے مانیٹرنگ رپورٹ کا جائزہ لیا۔متعلقہ افسروں نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری صحت نے کہا مریضوں کے لواحقین کیلئے کرسیوں اور بینچوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،وزیر اعلیٰ کو اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔