پیرس میں ری سائیکلنگ پلانٹ میں خوفناک آتشزدگی

 ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے،عوام کو متاثرہ عمارت سے دور رہنے کی ہدایت
 پیرس(آئی این پی )فرانس کے دارالحکومت پیرس کے شمالی حصے میں واقع ری سائیکلنگ پلانٹ کی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ شہر کے سب سے بڑے ری سائیکلنگ پلانٹس میں سے ایک میں لگی جس کے بعد ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے اور میلوں دور سے دکھائی دینے لگے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ عمارت سے دور رہیں تاکہ ہنگامی سروسز کو کام انجام دینے میں رکاوٹ پیش نہ آئے۔گریٹر پیرس میٹروپولیس کے میئر جیفری بولارڈ کے مطابق آگ لگنے سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ خوش قسمتی سے اندر موجود تمام عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔