میڈرڈ: اسپین کے گاؤں اینا میں روایتی تہوار کے دوران بیلوں کی دوڑ کے موقع پر افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں بیل کے سینگ لگنے سے 64 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔
گاؤں کے میئر کے مطابق خاتون لاس کیواس نامی علاقے میں موجود تھیں اور راستے میں ایک مقام پر رکاوٹ کے قریب کھڑی تھیں۔ بیلوں کی دوڑ شروع ہونے پر خاتون نے بھاگنا شروع کیا، تاہم اسی دوران ایک بیل نے ان پر حملہ کردیا۔خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور طبی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔حکام کے مطابق خاتون کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم راستے میں ہی وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔