لاہور( کرائم رپورٹر) پاکستان ریلوے کی جانب سے ستمبر کے لیے کرائے مقرر کر دئیے گئے۔پاکستان ریلوے لاہور اور راولپنڈی روٹ پر کئی ٹرینیں چلاتا ہے۔ اس روٹ پر چلنے والی ٹرینوں میں 101اپ سبک افطار، 103اپ سبک خرم، 105 اپ راول ایکسپریس، 107 اپ اسلام آباد ایکسپریس، 13 اپ عوام ایکسپریس، 1 اپ خیبر میل، 39 اپ جعفر ایکسپریس، 5 اپ گرین لائن اور 7 اپ تیزگام شامل ہیں۔پاکستان ریلوے نے گرین لائن لاہور تا راولپنڈی ٹرین کا ماہ ستمبر کے لیے کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔اکانومی کلاس2,350 روپے،اے سٹینڈرڈ3,800 روپے،اے سی پارلر 4,150 روپے اوراے سی بزنس4,700 روپے مقرر کیا گیا ہے۔