ڈونلڈ ٹرمپ کی منصب سنبھالتے ہی خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

 واشنگٹن (آئی این ین پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے منصوبے کا اعلان اور نئے محصولات کے اطلاق سے انکار کے بعد منگل کو ایشیائی تجارت میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔عالمی میڈیا کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچرز11سینٹ یا 0.14 فیصد کی کمی سے 80.04ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ مارچ کا معاہدہ 67سینٹ کم ہو کر76.72ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیا گیا۔