مسلک و فرقے کی بنیاد پر پاکستانیوں کو نکالے جانے کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں، حنا ربانی کھر
اسلام آباد ( آن لائن) قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی نے بحرین سمیت مختلف مشرق وسطیٰ کے ممالک سے پاکستانی کارکنوں کو مبینہ طور پر بے دخل کیے جانے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی۔ کمیٹی کی چیئرپرسن حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ مسلک اور فرقے کی بنیاد پر پاکستانی کارکنوں کو نکالے جانے کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں، متعلقہ سفارت خانے اگر ان کیمرہ بریفنگ دینا چاہتے ہیں تو کمیٹی کو آگاہ کریں