وفاقی وزرا پہلے عوام کے درمیان جائیں، ووٹ لے کر منتخب ہو کر آئیں، سینئر صوبائی وزیر
کراچی(آئی این پی ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ قوم کے فیصلے وہ لوگ کریں گے جنہیں قوم نے ووٹ سے منتخب کیا جبکہ خیراتی یا مصنوعی مینڈیٹ پر بیٹھے لوگ قوم کے فیصلے نہیں کرسکتے،ایم کیو ایم اور لیگی وفاقی وزرا عوامی نمائندے نہیں، فارم 47 کی پیداوار ہیں، ایسے لوگ 18ویں ترمیم پرلیکچر دے رہے ہیں جو فارم 47 کی پیداوار ہیں۔سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔ ایوان کی کارروائی کے دوران ایم کیو ایم کی رکن قرا العین نے قرارداد پیش کی کہ تمام ہائی ویز پر اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں ۔ اس پر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک کی تمام ہائی ویز وفاقی حکومت کے کنٹرول میں ہیں۔ انہوں نے رکن اسمبلی سے کہا کہ وہ اپنے پارٹی ارکان سیکہیں کہ اس معاملے پر قومی اسمبلی میں آواز اٹھائیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے خود مختار ہیں