مشرقی یروشلم: بس اسٹاپ پر فائرنگ، 5 اسرائیلی ہلاک، 7 زخمی

مشرقی یروشلم: بس اسٹاپ پر فائرنگ، 5 اسرائیلی ہلاک، 7 زخمی

مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی یروشلم کے مضافات میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے ایک حملے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

 ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ اڈوم کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں ایک پچاس سالہ شخص اور تین افراد تقریباً تیس سال کی عمر کے شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے کچھ کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر کو جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کی گئی۔پولیس کے مطابق، حملہ آوروں کو "نیوٹرلائز" کیا گیا ہے۔ اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق، دو مشتبہ حملہ آوروں کو ایک سیکیورٹی اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، حملہ آور مغربی کنارے کے رہائشی تھے اور انہوں نے بس اور بس اسٹاپ پر فائرنگ کی۔

واقعے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو جائے وقوعہ پر پہنچے اور سیکیورٹی حکام کے ساتھ ہنگامی اجلاس کیا۔ اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی، لیکن حماس اور اسلامی جہاد نے اسے اسرائیلی جارحیت کا "قدرتی ردعمل" قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام اس حملے کے جواب میں ممکنہ طور پر حملہ آوروں کے گھروں کو مسمار کرنے یا ان کے آبائی علاقوں کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات کر سکتے ہیں۔