ایس ایم ڈبلیو 4اور آئی ایم ای ڈبلیو ای سب میرین نظام کی بینڈوڈتھ جزوی متاثر
ادارے مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے:ترجمان پی ٹی سی ایل
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کے ترجمان کے مطابق جدہ، سعودی عرب کے قریب سمندر میں زیرِ آب کیبلز کٹ گئی ہیں، جس کے باعث SMW4 اور IMEWE سب میرین نظام کی بینڈوتھ جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو مصروف ترین اوقات کے دوران سروس کے معیار میں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بین الاقوامی شراکت دار ادارے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے جبکہ مقامی ٹیمیں متبادل بینڈوتھ کا انتظام کر رہی ہیں، تاکہ صارفین پر اس تعطل کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔