پتوکی (خصوصی رپورٹ)تھانہ سٹی پھول نگر کی حدود میں عدیل عرف بلوچ ڈکیت گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا،ملزموں کے قبضہ سے لوٹی گئی لاکھوں کی نقدی ، 3 موبائل فونز اورپستول بر آمدہوا، ملزموں نے دوران تفتیش متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔