گوگل جیمنائی بچوں اور ٹین ایجرز کے لیے انتہائی خطرناک قرار

بچوں کی حفاظت پر کام کرنے والی تنظیم نے دیگر چیٹ بوٹس کا بھی جائزہ , درجہ بندی کی 
واشنگٹن (آئی این پی) مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کی دنیا میں گوگل کا جیمنائی سب سے نمایاں ناموں میں شمار ہوتا ہے۔ مگر ایک حالیہ رپورٹ نے والدین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بچوں کی حفاظت پر کام کرنے والی تنظیم کامن سینس میڈیا کا کہنا ہے کہ جیمنائی کا ورژن جو بچوں اور نو عمر صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے، دراصل بڑوں والا ہی چیٹ بوٹ ہے جس میں بس چند اضافی فلٹر لگا دیے گئے ہیں۔تنظیم نے اپنی تحقیق میں ان ورژنز کو ہائی رسک قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ جیمنائی کچھ حد تک نقصان دہ مواد روک لیتا ہے، لیکن یہ اب بھی بچوں کو نامناسب اور خطرناک مشورے دے سکتا ہے۔ خاص طور پر ذہنی صحت سے متعلق سوالات پر یہ غیر محفوظ اور غیر ذمہ دارانہ ردعمل دیتا ہے۔یہ خدشات اس وقت اور بھی بڑھ جاتے ہیں جب ہمیں علم ہو کہ پچھلے چند مہینوں میں بعض نوعمروں کی خودکشی کے واقعات میں چیٹ بوٹس کے کردار پر سوال اٹھے ہیں