جیمنائی نے گوگل کی 2025 ٹرینڈنگ سرچز میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا:رپورٹ

واشنگٹن  (آئی  این پی )گوگل نے سال 2025 کی اپنی سالانہ ٹریڈنگ سرچ رپورٹ جاری کر دی، جس میں اس سال عالمی سطح پر تیزی سے بڑھنے والے ورڈ سرچ کا احاطہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ ٹرینڈ کرنے والی سرچ جیمنائی   رہی، جو گوگل کا طاقتور اے آئی چیٹ بوٹ ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے استعمال اور دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے