پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی20 سیریز کل سے شروع ہوگی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی20 سیریز کل سے شروع ہوگی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی20 سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، جس کے لیے دونوں ٹیموں نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج شام 5 بجے ٹریننگ کریں گی، جبکہ ٹریننگ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان پری سیریز میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔پاکستانی کپتان صاحبزادہ فرحان اور سری لنکن کپتان کوشل مینڈس میڈیا سے گفتگو کریں گے اور سیریز سے متعلق اپنی تیاریوں اور توقعات کا اظہار کریں گے۔پری سیریز میڈیا کانفرنس کے دوران پاک سری لنکا ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی جائے گی۔