سپریم کورٹ سے ڈیپوٹیشن ختم ہونے کے بعد ظلِ ہما مسلسل غیر حاضر رہیں
لاہور(آئی این پی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مس کنڈکٹ اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لے لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر خاتون سول جج ظلِ ہما کو برطرف کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ سے ڈیپوٹیشن ختم ہونیکے بعد سول جج مسلسل غیر حاضر رہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سول جج کو وضاحت کاموقع دیاگیا لیکن شوکازکا جواب تک نہ دیا گیا۔