لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کورٹ فیس میں جعلسازی کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائی پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جعلی کورٹ فیس ٹکٹ سے قومی خزانے کو ڈیڑھ ارب نقصان پہنچانے والے عناصر کیخلاف کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا تاریخی ایکشن قابل تحسین ہے