برازیل کے صوبہ سانتا کاتارینا میں چار سالہ بچی کی سالگرہ منانے کے بعد اس کے والدین جے فرسن لوز ساگاز (37) اور اینا کیرولائنا سلوا سیلون (41) ہوٹل کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
تحقیقات کے مطابق جوڑے نے سالگرہ کی تقریب کے بعد شراب اور کوکین استعمال کیا، اس کے بعد نائٹ کلب گئے اور رات کے وقت ہوٹل واپس آئے۔ باتھ ٹب کے پانی کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا اور کمرے کے ہیٹر نے بھی گرمی بڑھا دی۔میڈیکل رپورٹس کے مطابق والدین کی موت شدید ہیٹ اسٹروک اور ڈی ہائیڈریشن کے باعث ہوئی، جبکہ ان کے خون میں شراب اور کوکین کی مقدار خطرناک حد تک زیادہ تھی۔ فرانزک حکام نے تصدیق کی کہ یہ حادثاتی موت تھی اور کسی قسم کے تشدد کے آثار نہیں ملے۔