مخالفین یہ سمجھ رہے تھے بانی پی ٹی آئی دبائو میں آ کر کوئی ڈیل کر لیں گے
ملک کو جوڑ کر رکھنے کے لیے بانی کا جیل سے باہر آنا ضروری ہے : گفتگو
اسلام آباد ، راولپنڈی (خصوصی رپورٹ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے،جن لوگوں نے مقدمات کی کھچڑی پکائی تھی وہ خود اب پھنس چکے ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ مخالفین یہ سمجھ رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی دبائو میں آ کر کوئی ڈیل کر لیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ملک کو جوڑ کر رکھنے کے لیے بانی کا جیل سے باہر آنا ضروری ہیمیرے اوپر چالیس مقدمات قائم ہیں ایک میں انہوں نے گرفتار کرنا ہے قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔علیمہ خان نے کہا کہ ہماری پارٹی میں بانی کا پیغام دینے والا اور کوئی نہیں ہم اکیلے ہی ہیں اگر بانی کا پیغام کوئی اور دینا چاہتا ہے تو دے دے۔