ناشتہ نہیں کرتی اور زیادہ سے زیادہ خالی پیٹ رہنے کو ترجیح دیتی ہوں
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے روزانہ کے کھانے کی روٹین بتا دی جس میں حیران کن طور پر ناشتہ شامل نہیں ہے۔ ملائکہ اروڑا نے ہمیشہ صحت مند طرز زندگی، یوگا اور متوازن غذا کے بارے میں بات کی ہے، لیکن بہت کم لوگ ان کی روزانہ کی کھانے کی روٹین کے بارے میں جانتے ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ نے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ ناشتہ نہیں کرتیں اور زیادہ سے زیادہ خالی پیٹ رہنے کو ترجیح دیتی ہیں، انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کی وجہ میں دوپہر کا کھانا کھاتی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے دوپہر کے کھانے میں عام دال، سبزی، روٹی اور چاول شامل ہوتے ہیں، کوشش ہوتی ہے کہ تمام آرگینک غذائیں استعمال کروں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے رات کے کھانے میں سوپ پیوں لیکن کھچڑی سے جنون کی حد تک لگا ئوہے تو اس لیے وہی کھاتی ہوں۔