بھارت: چلچلاتی دھوپ، نوجوان کی فرش پر انڈہ پکانے کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں شدید گرمی کے باعث نوجوان کی تپتے فرش پر انڈہ پکانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کا شہر اکولا ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث انسانوں سمیت تمام ہی جاندار پریشان ہیں۔اکولا میں حال ہی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان کو چلچلاتی دھوپ میں فرش پر انڈہ پکاتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران نوجوان نے ایک نہیں 3انڈے پکائے۔