نواں کوٹ: تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر 7 سالہ بچی جاں بحق

نواں کوٹ: تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر 7 سالہ بچی جاں بحق

نواں کوٹ کے علاقے نیازی اڈا پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 7 سالہ بچی عائشہ جان کی بازی ہار گئی۔

ایدھی ترجمان کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب عائشہ سڑک کنارے پیدل جا رہی تھی کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر اس پر چڑھ دوڑا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق ٹرالر ڈرائیور حادثے کے فوراً بعد موقع سے فرار ہوگیا، جس کے بعد اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔پولیس نے بچی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دی ہے جبکہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔علاقہ مکینوں نے حادثے کے خلاف غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک پر رفتار کی حد مقرر کی جائے اور ٹریفک پولیس کی گشت بڑھائی جائے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔