بھارتی جارجیت کے دوران پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے پر آذربائیجان اور ترکیہ کا شکرگزار ہوں: شہباز شریف

بھارتی جارجیت کے دوران پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے پر آذربائیجان اور ترکیہ کا شکرگزار ہوں: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

 انہوں نے آذربائیجان اور ترکیہ کا بھارتی جارجیت کے دوران پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر شکریہ ادا کیا۔آذربائیجان کے یوم فتح کے حوالے سے پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تینوں برادر ملکوں نے ہمیشہ دوستی اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ تینوں ملکوں نے بار بار اپنی دوستی کو ثابت کیا ہے، اور یوم فتح کی تقریب میں شرکت ان کے لیے فخر کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے، اور پاکستان نے دشمن کے سات بہترین جنگی طیارے مار گرائے، جس سے دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتیں دیکھیں۔

علاوہ ازیں، انہوں نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا بھر میں امن کے لیے کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم نے مستقبل کے لیے بھی نظریں جماتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے لیے ترکیہ اور قطر کا شکریہ ادا کیا، اور غزہ امن معاہدے میں تمام ممالک نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے خاص طور پر آذربائیجان کے دستے کی شرکت کو اہم قرار دیا۔