جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کے لیے انتظامی نقشہ جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ اجتماع گریٹر اقبال پارک، مینار پاکستان میں 21 سے 23 نومبر تک منعقد ہوگا۔ تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور کارکنان، مہمانوں اور شرکاء کی آسانی کے لیے پنڈال کا تفصیلی نقشہ فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ راستوں اور داخلہ کے مقامات کی شناخت کر سکیں۔
اس انتظامی نقشہ کے مطابق:
گیٹ نمبر 1: ذمہ داران اور داخلی راستہ
گیٹ نمبر 2: سامان لے جانے والی گاڑیاں داخل ہوں گی
گیٹ نمبر 3: مرد حضرات کے لیے داخلہ کا راستہ
گیٹ نمبر 4: خواتین کے لیے داخلہ کا راستہ
گیٹ نمبر 5: خواص اور بیرونی مہمانوں کے لیے داخلہ
یہ نقشہ شرکاء کی رہنمائی کے لیے جاری کیا گیا ہے تاکہ اجتماع کے دوران ہر فرد آسانی سے اپنے متعلقہ داخلہ اور راستہ کا استعمال کر سکے اور انتظامات میں سہولت ہو۔