اس تصویر میں چھپی غلطی 10 سیکنڈز کے اندر پکڑ سکتے ہیں؟

لاہور(نیٹ نیوز)کیا آپ کو دماغ کو گھما دینے والی پہلیاں یا سوالات حل کرنا پسند ہیں؟اگر ہاں یہ نیا سوال آپ کو ضرور پسند آئے گا۔بس شرط یہ ہے کہ آپ کو اپنا جواب 10 سیکنڈز کے اندر دینا ہوگا۔اچھی بات یہ ہے کہ اس تصویر کی پہیلی کا جواب دینے کے لیے ریاضی کی صلاحیت یا منطقی سوچ کی ضرورت نہیں۔درحقیقت یہ آپ کے مشاہدے کی صلاحیت کا ایک بہت سادہ امتحان ہے۔ا?پ اوپر تصویر کو دیکھیں اور 10 سیکنڈز کے اندر بتائیں کہ اس میں کیا غلطی چھپی ہے۔ہوسکتا  ہے کہ آپ وہ غلطی فوری طور پر نہ دیکھ سکیں مگر جب اسے دیکھ لیں گے تو یہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ ایسا پہلے کیوں نہیں ہوا۔جیسا آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں ایک ہاتھ دکھایا گیا ہے جس میں انگلیوں میں انگوٹھیاں اور کلائی پر گھڑی موجود ہے۔تو آپ کو بتانا ہے کہ اس میں کیا غلطی چھپی ہے اور بظاہر آسان نظر آنے والی یہ پہیلی اتنی بھی آسان نہیں۔اگر آپ کا جواب یہ ہے کہ انگوٹھیاں غلط انگلی میں پہنی ہوئی ہیں تو جان لیں کہ یہ جواب درست نہیں۔درحقیقت تصویر میں غلطی گھڑی میں چھپی ہے تو ایک بار پھر غور کریں اور جواب دیں۔چلیں ہم ہی بتا دیتے ہیں کلائی پر موجود گھڑی کو ایڈجسٹ کرنے والی ناب غلط سمت میں موجود ہے۔گھڑیوں میں اس طرح کی ناب ہمیشہ دائیں جانب ہوتی ہے مگر اس میں بائیں جانب دی گئی ہے۔