لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے پی ایم ڈی سی اور یو ایچ ایس کی جانب سے پاسنگ مارکس اور حاضری کی شرح بڑھانے کے نوٹیفکیشنز واپس لینے پر 19 میڈیکل طلبا و طالبات کی درخواستیں نمٹا دیں،بیرسٹر طارق رانا نے م ئوقف اپنایا کہ میڈیکل کے فرسٹ ایئر کے پاس ہونے کی شرح 50 فیصدسے بڑھا کر 65 فیصد کردی گئی ،جبکہ لازمی حاضری کی شرح 75فیصد سے بڑھا کر85فیصد کر دی گئی جو طلبا و طالبات 64فیصد نمبر لے کر پاس ڈکلیئر کئے جانے تھے ،وہ فیل کر دیئے گئے۔