ہائیکورٹ ،عید کے چاند کے فوری اعلان سے متعلق درخواست نمٹادی گئی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں عید کے چاند کے اعلان میں تاخیر سے متعلق دائر درخواست کو نمٹا دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار عبد اللہ شفیق ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نوٹس کے اجرا سے درخواست گزار کو کوئی پریشانی ہوئی، جس پر انہوں نے نفی میں جواب دیا۔درخواست گزار نے رویتِ ہلال کے عمل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چاند دیکھنے کیلئے استعمال ہونے والی مشین الٹی نصب تھی، اور اس حوالے سے ویڈیو ثبوت بھی موجود ہے، جو موبائل فون میں محفوظ ہے