ہائیکورٹ نے 7افراد کی بازیابی درخواست نمٹادی

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں7افراد کی بازیابی درخواست پر سماعت ،عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔ جسٹس سلطان محمود نے زبیدہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ،عدالتی حکم پر ایس پی سی سی ڈی آفتاب پھلروان نے رپورٹ پیش کی۔وکیل نے موقف اختیار کیاانکی فیملی کے7افراد کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا عدالت بازیاب کروانے کاحکم دے۔ایس پی سی سی ڈی نے عدالت کو بتایا 7افراد کریمنل ہیں جن میں سے 4 افراد پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں 3 کوشناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا ہے ۔