لاہور(کرائم رپورٹر)پانچویں اور آٹھویں کیلئے سمارٹ سلیبس پر بھی کام شروع کردیا گیا،پرائمری ،مڈل کا نصاب سمارٹ کرنے کیلئے ماہرین تعلیم کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں،سمارٹ سلیبس میں سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے ماہرین تعلیم سے مشاورت کی جاری ہے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر کا کہنا ہے کہ سلیبس آئندہ ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ بچوں کے پرائمری اور مڈل کے سالانہ امتحانات میں صرف تین ماہ باقی رہ گئے ہیں۔فروری میں پانچویں ،آٹھویں جماعت کے بچوں کی بورڈ طرز پر اسیسمنٹ کی جانا ہے۔سمارٹ سلیبس سے چھوٹے بچوں سے بھی اچھے نتائج حاصل کیے جاسکیں