اسرائیل کا حماس پر تاخیر کا الزام ،جنوبی غزہ میں فوجی الرٹ جاری

کچھ محصور گروہ اسرائیلی ٹھکانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں:صیہونی فوج کا الزام
 تل ابیب (یواین پی )اسرائیل اور حماس کے درمیان الزامات کے تبادلے کے دوران اسرائیلی فوجی ذرائع نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں اپنی افواج کو مضبوط کر لیا ہے تاکہ حماس کے زیرِ قبضہ علاقوں پر نئی کارروائیاں کی جا سکیں اور مزید علاقے حاصل کیے جا سکیں، جو اس وقت فوج کے زیرِ کنٹرول 54 فیصد علاقے سے زیادہ ہوں گے۔اسرائیلی فوج کا کہناتھا کہ گذشتہ دنوں کے دوران اس نے ایسے مسلح افراد کو دیکھا ہے جو ان علاقوں سے نکل کر جہاں اسرائیلی فوجی سرگرم ہیں، فائرنگ کرتے ہیں۔