شوگر سیکٹر سے 11 ماہ میں ٹیکس وصولی میں 35.2 ارب روپے اضافہ ہوگیا:دستاویز
اسلام آباد (آئی این پی)ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ اور پیداوار کی ویڈیو لنک کے زریعے مانیٹرنگ کے بہتر نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے۔ شوگر اور سیمنٹ سیکٹر سے ٹیکس وصولی میں 52 ارب روپے سے زیادہ اضافہ ہوگیا۔ ایف بی آر کے مطابق صرف شوگر سیکٹر میں نومبر سے ستمبر 2025 کے دوران 144 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس وصول کیا گیا۔اہم کاروباری شعبوں میں ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے نصب ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اورپیداوار کی کیمروں کے ذریعے نگرانی کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آنے لگے۔ ایف بی آر کے مطابق شوگراورسیمنٹ سیکٹر میں ٹیکس وصولی میں 52 ارب روپے سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ صرف شوگر سیکٹر سے 11 ماہ میں ٹیکس وصولی میں 35.2 ارب روپے اضافہ ہوا