28 ویں ترمیم ، حکومت ،پیپلز پارٹی میں اختلافات

ترمیم کے معاملے پر وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات بھی سامنے آ رہے ہیں: سیاسی مبصرین 
لاہور (کرائم رپورٹر) سیاسی حلقوں میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ عید کے بعد 28ویں آئینی ترمیم لانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے جس کے تحت اہم سیاسی و قانونی تبدیلیوں پر ہوم ورک کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ترمیم میں نیشنل فنانس کمیشن اور اٹھارہویں ترمیم کے متعدد نکات میں ردوبدل کے ساتھ بلدیاتی نظام کو قانونی خودمختاری دینے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے مجوزہ ترمیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبائی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق ترمیم کے معاملے پر وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ادھر ایم کیو ایم کے مطالبات کو بھی اس ترمیم میں شامل کیے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ عدالتی نظام میں ممکنہ مزید تبدیلیوں پر بھی بحث جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عید کے بعد کی سیاسی صورتحال اس ترمیم کے مستقبل اور بڑی جماعتوں کے تعلقات کا تعین کرے گی۔