بجلی کی موجودہ قیمت میں مزید 0.77 روپے فی یونٹ کمی کا امکان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)بجلی کی موجودہ قیمت میں مزید 0.77 روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ کمی کا امکان ہے ،کمی چوتھی سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملے گی۔پاور ڈویڑن کے مطابق گزشتہ مالی سال 25-2024کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں جمع کروائی۔نیپرا نے اس درخواست پر 4اگست کو سماعت کی۔سماعت کے مطابق اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی واپسی اگست، ستمبر اور اکتوبر کے بلوں میں منفی 1.89روپے فی یونٹ کے حساب سے متوقع ہے۔