ایرانی جہاز، جو خلیج عمان میں امریکی حملے کا نشانہ بنا تھا، کراچی پہنچ گیا

ایرانی جہاز، جو خلیج عمان میں امریکی حملے کا نشانہ بنا تھا، کراچی پہنچ گیا

میرین ٹریفک کا کہنا ہے کہ خلیج عمان میں امریکی فوج کے حملے کا نشانہ بننے والا ایرانی جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔ 
جہاز کو امریکی نیوی کے گائیڈڈ میزائل جہاز یو ایس ایس اسپروینس نے نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں ایم وی ٹوسکا کا انجن روم تباہ ہوگیا تھا۔ انجن روم کے نشانہ بننے کے بعد جہاز کے انجن نے کام چھوڑ دیا تھا۔ 19 اپریل کو حملے کے بعد امریکی فوجی ہیلی کاپٹر سے جہاز پر قبضہ کیا گیا، اور ایرانی کمرشل جہاز کی تلاشی لی گئی تھی۔ پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کی مرمت ممکنہ طور پر شپ یارڈ میں کی جا سکتی ہے۔