پاکستان کی عظیم فتح: بھارتی ڈرونز کی دراندازی ناکام، ڈاکومنٹری جاری

پاکستان کی عظیم فتح: بھارتی ڈرونز کی دراندازی ناکام، ڈاکومنٹری جاری

معرکہ حق میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان نے بھارتی ڈرونز کی تباہی اور بھارت کی سبکی پر خصوصی ڈاکومنٹری جاری کی ہے۔

 اس ڈاکومنٹری میں پاکستان کی جانب سے بھارتی بلا اشتعال جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی ڈرونز کو زمیں بوس کرنے کے واقعات کو تفصیل سے دکھایا گیا ہے۔پاکستان نے سکھر اور رحیم یار خان سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی سازشوں کو خاک میں ملا دیا، اور بروقت کارروائی کر کے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔ پاک فوج نے دراندازی کو روکنے کے لیے بھرپور اور مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں مکمل کنٹرول برقرار رہا۔ پاک فوج کے ترجمان نے دشمن کو کسی بھی قسم کی دراندازی سے باز رہنے کی بار بار تنبیہ کی ہے۔عالمی میڈیا نے بھی پاکستان کے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے بھارتی ڈرونز کی مؤثر تباہی کی تصدیق کی ہے، جس سے پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہوا ہے اور بھارت کے جنگی جنون کو عالمی سطح پر شکست دی گئی ہے۔

ڈاکومنٹری میں بھارت کی جانب سے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کے استعمال کے شواہد بھی دکھائے گئے ہیں، جس سے بھارت کی جنگی ذہنیت واضح ہوتی ہے۔پاکستان نے اس معرکے میں جدید دفاعی صلاحیت اور مضبوط انٹیلی جنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ڈرونز کو درست نشانہ بنایا، اور عالمی سطح پر اپنی دفاعی قابلیت کا لوہا منوایا۔ یہ ڈاکومنٹری پاکستان کی عسکری کامیابیوں اور بھارتی جارحیت کے خلاف حوصلہ افزائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔