لاہور(کرائم رپورٹر) چائنیز ریاستی مہمانوں کی لاہور آمد کے سلسلے میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ اس حوالے سے کمانڈنٹ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) پنجاب پولیس، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے پرل کانٹینینٹل ہوٹل لاہور کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے ہوٹل کے داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی پوائنٹس، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم اور دیگر حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی محمد نواز نے کمانڈنٹ ایس پی یو کو سکیورٹی پلان، نفری کی تعیناتی اور روٹ سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔کمانڈنٹ ایس پی یو ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے ہدایت کی کہ چائنیز مہمانوں کے قیام کے دوران سکیورٹی کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چائنیز مہمانوں کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں جبکہ ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکار مکمل الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے م ئوثر انداز میں نمٹا جا سکے۔