ایران کے جارحانہ بیانات کی مذمت کرتے ہیں، متحدہ عرب امارات

 بین الاقوامی اور دفاعی شراکت داروں کیساتھ تعلقات ہماری خودمختاری کا معاملہ ہے
ابوظہبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے جارحانہ بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔ امارات کی وزارت خارجہ کے مطابق بین الاقوامی اور دفاعی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات ہماری خودمختاری کا معاملہ ہے،کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام قانونی، سفارتی اور عسکری حقوق محفوظ رکھتے ہیں۔ اس سے  قبلمنگل کو ایرانی وزارت خارجہ نے امارات پر ڈرون اور میزائل حملوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی دفاعی کارروائی خصوصی طور پر صرف امریکا کے خلاف تھی ۔ ایران کے فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ امارات نے ایران کے خلاف کارروائی کی تو سخت جواب دیا جائے گا۔