اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کے ملزم سابق رکن اسمبلی میر شہریار خان شر کی ضمانت کنفرم کردی ۔ میر شہریار خان شر اور ان کے بیٹے جہانگیر خان شر کی ضمانت کنفرم کردی گئی ہے۔ ملزمان پر رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب پر حملے کا الزام تھا ۔ اس واقعے میں ایک شخص قتل اور 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔وکیل فاروق نائیک نے عدالت میں مقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں کی شکایت کنندہ سے سیاسی مخالفت ہے ۔ ملزمان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دئیے کہ حیران کن بات ہے کہ شکایت کنندہ کو خراش بھی نہیں آئی ۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ مقدمے کو سمجھنے کے لئے تفصیلات دیکھنا پڑتی ہیں ۔واضح رہے کہ یہ مقدمہ ضلع گھوٹکی تحصیل اوباڑو میں درج کیا گیا تھا ۔