لاہور(آئی این پی)لاہور کی سیشن کورٹ نے پولیس اہلکار شکیل بٹ کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت کنفرم کردی ۔ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹرساجدہ احمد چوہدری نیعبوری ضمانت کا فیصلہ سنایا،تھانہ اچھرہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے،درخواست گزار گوگی بٹ کیوکیل نے موقف اختیارکیا کہ مخالفین کی ایما پر ذاتی رنجش کی بنیاد پرمقدمہ میں نامزد کیاگیا۔عدالت عبوری ضمانت منظورکرے جبکہ مدعی سب انسپکٹرشکیل بٹ کیوکیل نے ضمانت کی مخالفت کی اورضمانت مستردکرنے کی استدعا کی عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔