بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے
بھارت تحقیقات سے ہمیشہ بھاگتا رہا، بدلہ لینے آیا اور بھاگ گیا:وزیراطلاعات
اسلا م آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے بھارت کو اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے انکے 5 طیارے اور ایک ڈرون کو مار گرایا ہے، پاکستانی فوج نے دشمن کی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا، بھارت نے سفید جھنڈالہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی ہے، بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔ملکی و عالمی نشریاتی اداروں کو دئیے گئے انٹرویوزمیں عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ سفید جھنڈا لہرانا بھارتی میڈیا کی بھی شکست ہے، بھارت تحقیقات سے ہمیشہ بھاگتا رہا، بدلہ لینے آیا اور بھاگ گیا۔انہوں نے کہا کہ نے ملکی اور عالمی میڈیا کے ساتھ مریدکے اور بہاولپور جانا تھا، بزدل دشمن نے مساجد، خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچایا۔ عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلگام ڈرامے کے بعد بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ تھاتاہم بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔