جمہوریت کااصول ہے ہاروتو شکست تسلیم کرو،کملا ہیرس ،ٹرمپ کو فون پر مبارکباددی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے بالاخر شکست تسلیم کرلی، ٹیلی فون کرکے ٹرمپ کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔امریکی انتخابات ہارنے والی کملا ہیرس نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج تسلیم کرنے چاہئیں، جمہوریت کا اصول ہے ہارو تو شکست تسلیم کرو، جمہوریت اور آمریت میں یہی فرق ہے۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن بھی اقتدار کی منتقلی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، انہوں نے ملک کو متحد کرنے کے لیے کام کرنے پر زور دیا۔جو بائیڈن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے وائٹ ہائوس میں ملاقات کی دعوت دی۔صدر بائیڈن آج جمعرات کو امریکی عوام سے خطاب بھی کریں گے۔