سپر بیکٹیریا کیخلاف سائنسدانوں کو حیرت انگیز کامیابی مل گئی

 لندن (آئی این پی )سائنسدانوں نے انسان کے اپنے ہی مدافعتی نظام کا ایک نیا حصہ دریافت کیا ہے جو قدرتی اینٹی بائیوٹکس کا خزانہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ہر سال10لاکھ سے زیادہ افراد ایسے انفیکشنزسے ہلاک ہو جاتے ہیں جن پر موجودہ اینٹی بائیوٹکس کام نہیں کرتیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں کو انسانی خلیوں کے اندر ایک ایسا نظام ملا ہے جو بیکٹیریا کو مارنے کی خفیہ صلاحیت رکھتا ہے۔ سائنسدانوں نے جسم کے ہر خلیے میں ایسا مکمل نظام دریافت کیا ہے جو پرانے پروٹینز کو چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرکے انہیں نئے پروٹینز بنانے کے لیے دوبارہ استعمال کے قابل بناتا ہے۔