غزہ میں مکمل امن حاصل کرینگے جو حیرت انگیز کامیابی ہوگی:امریکی صدر

حماس کے غیر مسلح ہونے سے انکار کے بعد امیر قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ   ، غزہ جنگ بندی منصوبے پر تبادلہ خیال
واشنگٹن(آئی این پی )  حماس کے غیر مسلح ہونے سے انکار کے بعد  امیر  قطر شیخ  تمیم بن حمد الثانی نے امریکی صدر ٹرمپ سے فون پر رابطہ کرکے غزہ جنگ بندی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترجمان وائٹ ہائو س کیرولین لیوٹ نے بات چیت کی تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت حساس ہے، بتائی نہیں جاسکتی۔وائٹ ہائو س ترجمان نے حماس کی جانب سے منصوبہ منظور ہونے کی امید بھی ظاہر کی۔ کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ حماس کو منصوبے پر غور کے  ل ئے  ڈیڈلائن مقرر کریں گے۔ دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے ایک بارپھر مشرق وسطی تنازع کو ہزاروں سال پرانا قرار دیدیا اور کہا ہے کہ غزہ میں مکمل امن حاصل کرینگے جو حیرت انگیز کامیابی ہوگی ۔