سعود شکیل نے حسن نواز کو اوپنر نہ بھیجنے کی وجہ بتادی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے حسن نواز کو اوپنر نہ بھیجنے کی وجہ بتادی۔گزشتہ روز میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ اوپنر حسن نواز کو اس سیزن میں گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن اپ میں مختلف کردار ادا کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔سعود شکیل اور فن ایلن کی وجہ سے حسن نواز مڈل آرڈر میں بیٹنگ کررہے ہیں۔گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے کہا کہ حسن نواز کریڈٹ کے مستحق ہیں، وہ اوپنر ہیں لیکن ہم نے انہیں تین نمبر پھر 6 اور اب 4 پر بھیجا تھا، اس عمر میں حالات سے ہم آہنگ ہونا اور دباؤ میں کارکردگی دکھانا ظاہر کرتا ہے کہ وہ خاص ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سوچا نہیں تھا 263 رنز بنالیں گے لیکن روسو نے جیسا آغاز کیا اور حسن نے اختتام کیا وہ شاندار تھا۔