لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچز نہ کھیلنے کی وجہ بتادی۔برطانیہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہد ا?فریدی نے کہا کہ کھیلنے کا بہت دل تھا مگر ابھی انجری کی وجہ سے ڈاکٹر نے منع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستان کا وقار بڑھانے کے لیے کھیلیں گے، فائنل میں پاکستان چیمپئنز بھرپور مقابلہ کرے گی۔شاہد ا?فریدی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو معلوم ہے کہ فائنل میں انہیں اچھا پرفارم کرنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک نے بتایا تھا کہ شاہدآفریدی کمر کی انجری کی وجہ سے میچز نہیں کھیل رہے۔