جاں بحق ہونیوالے دونوں نوجوانوں کا تعلق توبہ اچکزئی سے ہے،واقعہ کی تحقیقات شروع
کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 افراد جاںبحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قلعہ عبداللہ میں فائرنگ شادی کے موقع پر منعقدہ میوزک پروگرام کے دوران ہوئی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں کو فوری طور پر ٹراما سنٹر لے جایا گیااورضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق قلعہ عبداللہ میں جاں بحق ہونیوالے دونوں نوجوانوں کا تعلق توبہ اچکزئی سے ہے،واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔