قلعہ عبداللہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 3افراد جاں بحق،دو اغوا

کوئٹہ(خصوصی رپورٹ )بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مسلح افراد 2 لوگوں کو اغوا کرکے لے گئے۔لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جب کہ احتجاج کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ بند ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بحفاظت بازیابی ترجیح ہے۔